سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں اہم کمانڈر سمیت 8 شدت پسند ہلاک، 3 فوجی شہید

ہفتہ 24 مئی 2014 21:18

سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں اہم کمانڈر سمیت 8 شدت پسند ہلاک، 3 فوجی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی۔2014ء) پاک فوج کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور تازہ ترین کارروائیوں میں اہم شدت پسند کمانڈر سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں، جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز کے 2 جوان شہید اور 3 زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو ملنے والی اطلاعات کے بعد لنڈی کوتل میں سرچ آپریشن کیا گیا جس دوران شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 8 شدت پسند ہلاک ہوئے جن میں ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :