وزارت پانی وبجلی کے 6سے 8گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے دعوؤں پر ملک میں کہیں بھی عملدرآمد نہ ہو سکا

ہفتہ 24 مئی 2014 15:00

وزارت پانی وبجلی کے 6سے 8گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے دعوؤں پر ملک میں کہیں بھی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مئی 2014ء) وزارت پانی وبجلی کے 6سے 8گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے دعوؤں پر ملک میں کہیں بھی عملدرآمد نہ ہو سکا ،شارٹ فال میں اضافے سے شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے لگا۔ این ٹی ڈی سی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی کل پیداوار12500جبکہ طلب 15300میگاواٹ رہی ۔ ہائیڈل کے ذریعے 4360‘تھرمل سے1900اور آئی پی پیز سے 6240میگا واٹ بجلی کا حصول ممکن ہوا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق تمام ڈسکوز میں 6سے 8گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے احکامات دئیے گئے ہیں ۔ وزارت پانی وبجلی کے دعوؤں کے برعکس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے اورمختلف شہری علاقوں میں 10سے 12جبکہ دیہی علاقوں میں 14سے 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گرمی کی شدت بڑھنے سے پانی کے بحران نے دوبارہ سر اٹھا لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت کے احکامات کی روشی میں خزانے کو نقصان پہنچانے والے فیڈرز پر شیڈول سے زائد لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ان فیڈرز کے طے کردہ معیار میں نہ آنے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :