وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد دھماکوں کی رپورٹ طلب کرلی

ہفتہ 24 مئی 2014 14:50

وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد دھماکوں کی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مئی 2014ء) وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے وفاقی دارالحکومت میں دھماکوں کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے وفاقی دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے دودھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی، پولیس نے دونوں دھماکوں میں نام معلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے،کراچی کمپنی میں دھماکہ کا مقدمہ تھانہ مارگلہ اورسپرمارکیٹ دھماکہ کا مقدمہ تھانہ کوہسارمیں ایس ایچ اوز کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :