پارلیمنٹ میں گھس کر احتجاج کر نے پر سکھ برادری کے 16افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 24 مئی 2014 14:48

پارلیمنٹ میں گھس کر احتجاج کر نے پر سکھ برادری کے 16افراد کے خلاف مقدمہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مئی 2014ء) سندھ میں مبینہ طور پر مقدس کتاب جلائے جانے کے خلاف سکھ برادری کی جانب سے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوٴس کے احاطے میں گھس کر احتجاج کر نے پر سکھ برادری کے 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں سکھ برادری کے 16 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن پر کارِ سرکار میں مداخلت، چار دیواری کے تقدس کی پامالی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزری شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :