مہمند ایجنسی: سیکورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 4 اہلکار شہید

ہفتہ 24 مئی 2014 11:48

مہمند ایجنسی: سیکورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 4 اہلکار ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مئی 2014ء) مہمند ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے چار اہلکارشہید اور دو زخمی ہو گئے۔ شدت پسندوں نے دھماکا خیز مواد سے پرائمری اسکول بھی تباہ کر دیا۔ نامعلوم افراد نے اتمانزئی کے علاقے میں بارودی مواد نصب کر رکھا تھا۔ اسی دوران سرچ آپریشن کے لیے جانے والی سیکورٹی فورسز کی گاڑی وہاں سے گزری تو دھماکا خیز مواد پھٹ گیا ۔

(جاری ہے)

دھماکے کے زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب مہمند ایجنسی کے علاقے لنڈائی واچا جاورا میں امن کمیٹی کے رکن کے گھر کے باہر دھماکا ہوا ہے۔ تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مہمند ایجنسی کے ہی علاقے پنڈیالی میں شدت پسندوں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول کو دھماکا خیزمواد سے تباہ کر دیا جس کے بعد علاقے میں تباہ کیے جانے والے اسکولوں کی تعداد ایک سو چھبیس ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :