معروف مزاحیہ اداکار رنگیلا کی 9ویں برسی کل منائی جائے گی ،فلمی حلقوں کے زیر اہتمام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں رنگیلا کی فنی خدما ت کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ،سعید خان المعروف رنگیلا1937ء کو افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں پیدا ہوئے تھے ، تعلیم حاصل نہ کر سکے، اپنی خداداد تخلیقی صلاحیتوں کی بدولت فلمی دنیا میں بہت جلد شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ،رنگیلا نے ساڑھے چھ سو سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں اردو ،پنجابی،پشتو اور دیگر زبانوں کی فلمیں شامل ہیں
جمعہ 23 مئی 2014 00:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی۔2014ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار رنگیلا کی 9ویں برسی کل منائی جائے گی اس سلسلے میں فلمی حلقوں کے زیر اہتمام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں فنکار اور فلمی شخصیات رنگیلا کی فنی خدما ت کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔رنگیلا 24مئی 2005ء کو انتقال کر گئے تھے وہ فلم انڈسٹری میں بیک وقت کامیڈین،ہیرو،ولن،کریکٹر ایکٹر،ایکسٹرا،پروڈیو سر،فلم ڈائریکٹر،مصنف،موسیقار،گلوکاراور تقسیم کار تھے رنگیلا فلم انڈسٹری کے وہ خوش قسمت اداکار تھے جو کہ کامیڈی فلموں کا سمبل سمجھے جاتے تھے ۔
سعید خان المعروف رنگیلا1937ء کو افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں پیدا ہوئے تھے وہ تعلیم حاصل نہ کر سکے تھے وہ اپنی خداداد تخلیقی صلاحیتوں کی بدولت فلمی دنیا میں متعارف ہوئے اور بہت جلد شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے پھر وہ دن بھی آئے کہ جیسے ہی رنگیلا فلمی سکرین پر نمودار ہوتے تھے سینما ہال تالیوں سے گونج اٹھتے تھے۔(جاری ہے)
رنگیلا نے ساڑھے چھ سو سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں اردو ،پنجابی،پشتو اور دیگر زبانوں کی فلمیں شامل ہیں رنگیلا کی پہلی فلم ” داتا “ تھی جبکہ ان کی قابل ذکر فلموں میں چوڑیاں،موج میلہ،ہتھ جوڑی،ہتھ جوڑی،منجی کتھے ڈاہواں،بھریا میلہ،ماں پتر ،ہیر رانجھا اور دیگر شامل ہیں ۔
رنگیلا نے دو فلموں عورت راج اور دو رنگیلے میں بطور پلے بیک سنگر کام کیا جبکہ بطور مصنف انہوں نے فلم رنگیلا تحریر کی جو کہ کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکی ۔رنگیلا نے نجی زندگی میں تین شادیاں کیں ان کے 6بیٹے اور 8بیٹیاں ہیں ۔سعید خان عرف رنگیلا 24مئی 2005ء کو 68برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.