شوبز انڈسٹری میں بہت آفرز ہیں لیکن توجہ صرف اصلاحی اور معیاری کام پر ہے ، حمیرا قریشی، بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کیلئے فلموں کو سائنس فکشن ،کمپیوٹرائزڈ اور جدید طرز پر بنانا ہوگا ، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 23 مئی 2014 00:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی۔2014ء) ماڈل و اداکارہ حمیرا قریشی نے کہا ہے کہ مجھے شوبز انڈسٹری میں بہت آفرز ہورہی ہیں مگر میں اس کا انتخاب کرتی ہوں جو معیاری اور اصلاحی ہو ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا شروع سے اعلان ہے کہ میں اچھی پروڈکشن میں کام کروں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنی فلموں کا معیار بہتر بنانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کیلئے فلموں کو سائنس فکشن ،کمپیوٹرائزڈ اور جدید طرز پر بنانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اب بحران اور بدمعاشوں والی روٹین کی فلمیں ہمارے سینما گھروں کو بحال نہیں پائینگی ۔ انہوں نے کہا کہ سٹیج پر بھی اب اچھی لڑکیو ں کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :