پیمرا اتھارٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا گیا

جمعہ 23 مئی 2014 19:30

پیمرا اتھارٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی۔2014ء) پیمرا اتھارٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس بلانے کا فیصلہ وزارت قانون کی قانونی رائے آنے کے بعد کیا گیا، پیمرا اتھارٹی اجلاس میں شرکت کیلئے تمام ممبران کو نوٹی فکیشن بھجوا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کراچی کونسل آف کمپلینٹ اور جیو کے کیس پر وزارتِ قانون کی رائے پر غور ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 3پرائیویٹ ممبران کو جاری شوکاز نوٹسز کا معاملہ بھی اجلاس میں زیرِ غور آسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :