خیبر پختونخوا میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال نویں روز میں داخل ہوگئی ، مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا

جمعہ 23 مئی 2014 16:55

خیبر پختونخوا میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال نویں روز میں داخل ..

پشاور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23مئی 2014ء) خیبر پختون خوا میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال نویں روز میں داخل ہوگئی ، مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختون خوا کی کال پر پشاور کے تین بڑے تدریسی ہسپتالوں لیڈی ریڈنگ، خیبرٹیچنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سمیت مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کو 9 دن ہوگئے ڈاکٹروں نے سروس اسٹرکچر دینے اور غیرمستقل ڈاکٹروں کو مستقل کرنے سمیت دیگر مطالبات کیے ہسپتالوں میں او پی ڈیز، وارڈز اور دیگر شعبہ جات میں سروسز بند رہے تاہم ایمرجنسی میں طبی امداد دی گئی ہڑتال سے مریضوں اور ان کے رشتے داروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ ڈاکٹروں نے شیرشاہ سوری پل کے قریب احتجاجی کیمپ بھی لگارکھا ہے۔