ہالی ووڈ فلم ” کنگز مین دی سیکرٹ سروس “ کا پہلا ٹریلر جاری ،فلم جاسوسی کردار جیمز بونڈ کے مداحوں کیلئے خاص تحفہ ہوگی ،کہانی لاوارث شخص کے گرد گھومتی ہے جسے ایک ایجنسی ٹریننگ دیتی ہے ، فلم 24اکتوبر کو ریلیز ہوگی

جمعرات 22 مئی 2014 23:55

ہالی ووڈ فلم ” کنگز مین دی سیکرٹ سروس “ کا پہلا ٹریلر جاری ،فلم جاسوسی ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی۔2014ء) جیمز بانڈ کے جاسوسی کردار کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ جاسوسی کردار پر مبنی ہالی ووڈ کی نئی فلم کنگز مین دی سیکرٹ سروس کا پہلا جاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

میھیو واگھن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے لاوارث نوجوان کے گرد گھومتی ہے جسے جاسوسی کرنے والی ایک ایجنسی ماہر جاسوس بنانے کیلئے ٹریننگ دیتی ہے فلم میں نوجوان جاسوس کا کردار ٹرین ایگرٹن نبھائینگے جبکہ دیگر اداکاروں میں کولن فرتھ ، مائیکل کین اور سیموئل شامل ہیں ۔

جاسوسی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی ایکشن سے بھرپور یہ فلم چوبیس اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :