پاکستانی ماڈل و اداکار عمران عباس کی بالی ووڈ فلم 27جون کو ریلیز ہوگی ،فلم میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں ،مقابل بپاشا باسو بطور ہیروئن جلوہ گر ہونگی

جمعرات 22 مئی 2014 23:54

پاکستانی ماڈل و اداکار عمران عباس کی بالی ووڈ فلم 27جون کو ریلیز ہوگی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی۔2014ء) پاکستانی ماڈل اور اداکار عمران عباس کی بالی ووڈ فلم ” کریچر تھری ڈی آئندہ ماہ ریلیز ہوگی ۔ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور اس کا پوسٹ پروڈکشن کام ان دنوں مکمل کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

عمران عباس فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گے فلم کے پروڈیوسر سریش کمار اور کرشن کمار ہیں جبکہ ہدایتکار وکرم بھٹ ہیں فلم میں عمران عباس کے مقابل بپاشا باسو بطور ہیروئن جلوہ گر ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :