سعودی عرب، فیشن شاپس پر خواتین کو حجاب کی ہدایت،کارکن خواتین مرد رفقا کار سے گھلنے ملنے سے احتراز کریں،وزارت محنت کابیان
بدھ 21 مئی 2014 23:21
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی۔2014ء) سعودی عرب میں قائم فیشن شاپس پر کام کرنے والی خواتین کو فیشن شاپس مالکان نے ہدایت کی ہے کہ کام کے دوران پورا حجاب کریں۔ اوقات کار کے دوران انہیں صرف اپنی آنکھیں حجاب سے باہر رکھنے کی اجازت ہو گی جبکہ ان خواتین چہرہ پوری طرح نقاب میں لپٹا ہو گا۔سعودی میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی ان رپورٹس کے مطابق فیشن شاپس کی ان کارکن خواتین کو اپنے مرد رفقا کار کے ساتھ گھلنے ملنے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔
تاکہ مخلوط ماحول کے امکانات نہ بنیں۔واضح رہے یہ فیصلہ وزارت محنت و ترقی و منصوبہ بندی نے کیا تھا جس سے فیشن شاپس مالکان کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ کارکن خواتین نے اس ہدایت پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے اور خواتین نے وزارت محنت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔(جاری ہے)
وزارت محنت و ترقی و منصوبہ بندی میں نائب وزیر فہد التخائیفی نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے معذرت کر لی ہے کہ یہ ہدایات وزارت محنت نے جاری کی تھیں یا نہیں۔
تاہم انہوں نے کہا ''وزارت کی شروع سے ہی یہ خواہش ہے کہ تمام خواتین شریعت کی پابندی کریں۔ ان کا کہنا تھاکہ وزارت محنت نے اس سے پہلے ہی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر سے فیشن شاپس پر کم کرنے والی خواتین کے کام کے ماحول کو بہتر بنانے کے حوالے سے اتفاق کیا تھا۔ اس اتفاق میں یہ بھی شامل تھا کہ خواتین کارکن صرف خواتین گاہکوں کو ہی ڈیل کریں گیمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.