وہاڑی میں ٹریفک حادثہ، 15 افراد ہلاک

بدھ 21 مئی 2014 19:14

وہاڑی میں ٹریفک حادثہ، 15 افراد ہلاک

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی۔2014ء) صوبہ پنجاب کے شہر وہاڑی میں وین اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں حادثہ اُس وقت پیش آیا جب بورے والا سے ملتان جانے والی مسافر وین سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں وین مین سوار خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ بارہ افراد زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال بورے والا منتقل کردیا ہے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :