مودی کی نواز کو تقریب حلف برادری کیلئے دعوت

بدھ 21 مئی 2014 14:22

مودی کی نواز کو تقریب حلف برادری کیلئے دعوت

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مئی 2014ء) ہندوستان کےنو منتخب وزیر اعم نریندر مودی نے اپنی تقریب حلف برداری میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو دعوت دی ہے۔ مودی چھبیس مئی کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حالیہ انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرنے والی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے بدھ کو بتایا کہ مودی نے تقریب میں پاکستان اور جنوبی ایشیا کے دوسرے ملکوں کے رہنماؤں کو مدعو کیا ہے۔

پارٹی کے ترجمان نرملا سیتھارام کے مطابق، علاقائی تعاون کی جنوبی ایشیائی تنظیم (سارک) ممالک کے تمام رہنماؤں کو تقریب میں شرکت کے لیے دعوت دی گئی ہے۔

شریف نے سولہ مئی کو ہندوستان میں مستقبل کے وزیر اعظم مودی کو ٹیلی فون پر ان کی جماعت کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔