پی سی بی کی سربراہی تماشہ بن گئی، نجم سیٹھی تیسری مرتبہ بحال
بدھ 21 مئی 2014 12:05
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مئی 2014ء) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق چیرمین چوہدری ذکا اشرف کی بحالی کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے نجم سیٹھی کو ایک بار پھر چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ظہیر انور جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چوہدری ذکا اشرف کی بحالی کو معطل جب کہ نجم سیٹھی کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے نجم سیٹھی کے دور میں کرکٹ کے حوالے سے کئے گئے فیصلوں کو قانونی قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے 27 مئی کو طلب کر لیا ہے۔بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو گا، چیرمین پی سی بی کی تقرری کا فیصلہ ایگزیکٹو معاملہ ہے اور یہ اختیار کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم نواز شریف کو حاصل ہے، عدالت کو ان معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیئے۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ 3 روز قبل ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے چوہدری ذکا اشرف کو ان کے عہدے پر بحال کرتے نجم سیٹھی کو برطرف جب کہ عبوری انتظامی کمیٹی کو معطل کر دیا تھا۔ نجم سیٹھی نے رواں ماہ ہی وقار یونس کو 2 سال کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ جب کہ اتنی ہی مدت کے لئے مشتاق احمد کو اسپن بالنگ کوچ اور گرانٹ فلاور کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا تھا۔ اس سے قبل بھی نجم سیٹھی کو 2 مرتبہ چیرمین پی سی بی کے عہدے سے معطل اور پھر بحال کیا گیا جب کہ 3 مرتبہ ہی ذکا اشرف کو کرکٹ بورڈ کے سربراہ کے طور پر بحال اور معطل کیا جا چکا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.