ہالی ووڈ فلم ”کیبن فیور‘ پیشنٹ زیرو“ کا ٹریلر جاری‘ فلم یکم اگست کو ریلیز ہوگی

منگل 20 مئی 2014 23:37

ہالی ووڈ فلم ”کیبن فیور‘ پیشنٹ زیرو“ کا ٹریلر جاری‘ فلم یکم اگست ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی۔2014ء) خطرناک جان لیواء وائرس پر مبنی نئی ہالی ووڈ ہارر تھرلنگ فلم ”کیبن فیور‘ پیشنٹ زیرو“ کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کارے اینڈریو کی ڈائریکشن میں بننے والی دل دہلادینے والے واقعات سے بھرپور اس فلم میں نوجوانوں پر مشتمل ایک گروپ ایسے پراسرار جزیرے پر چھٹیا منانے کیلئے پہنچ جاتا ہے جہاں سمندر کنارے پر پانی میں ایسے مہلک وائرس کی موجودگی کے اثرات پائے جاتے ہیں جوکہ ہولناک موت کا سبب بنتا ہے۔

انسانی گوشت خور خطرناک وائرس سے بچ کر نکلنے کی جدوجہد کرتے یہ نوجوان اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوں گے یا نہیں‘ یہ جاننے کیلئے فلم کی ریلیز کا انتظار کرنا ہوگا جو رواں سال یکم اگست کو نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی

متعلقہ عنوان :