فوک گائیکی کو کبھی زوال نہیں آسکتا‘ عارف لوہار

منگل 20 مئی 2014 23:35

فوک گائیکی کو کبھی زوال نہیں آسکتا‘ عارف لوہار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی۔2014ء)معروف گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ فوک گائیکی کو کبھی زوال نہیں آسکتا‘ 2010ء میں ایک بار پھر جگنی نے پوری دنیا میں دھوم مچادی‘ فلموں کی صورتحال پر افسوس کے سواء کچھ نہیں کیا جاسکتا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اپنے والد سے متاثر ہوکر گائیکی کی طرف آیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں سب سینئرز اور جونیئرز کے مزاج کو سامنے رکھ کر گاتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں گاتے وقت اپنی گائیکی میں مست ہوجاتا ہوں۔ مجھے اداسی والے گیت زیادہ اچھے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے والد کا نام روشن کرکے جو خوشی ہوتی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ فوک گائیکی کے فروغ کیلئے کوشاں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ملک میں معیاری فلمیں بنیں تو فلمی بحران ختم ہوسکتا ہے۔