لاہور:پی پی147میں بے ضابطگیوں کے ثبوت مل گئے

منگل 20 مئی 2014 20:39

لاہور:پی پی147میں بے ضابطگیوں کے ثبوت مل گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی۔2014ء) لاہور کے حلقہ پی پی 147میں الیکشن کمیشن کے جائزے میں6پولنگ سٹیشن پر بے ضابطگیوں کے ثبوت مل گئے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق7تھیلوں میں موجود تین سو سے زائد ووٹ ایسے ہیں جن پر پریزائڈنگ آفیسرز کی مہر ہی نہیں ہے۔ جبکہ تین سے چار تھیلوں میں الیکٹورل لسٹ ہی موجود نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تقریباً 6ہزار کے قریب ووٹوں میں دھاندلی کر کے پاکستان تحریک انصاف کو شکست دی گئی۔ اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارکو مسلم لیگ ن کے مقابلے میں شکست ہوئی تھی ۔دوسری جانب حلقہ 122کے متعلق بھی الیکشن کمیشن کا جائزہ جاری ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ متعدد پولنگ سٹیشنز پر6تھیلوں کی بجائے ووٹوں کے7تھیلے ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :