یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

منگل 20 مئی 2014 19:18

یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی۔2014ء) وزارت پٹرولیم نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک اضافے کے لئے سمری تیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آئندہ ماہ کے لئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی ہے، سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 50پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 30 پیسے اور ہائی آکٹین کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کرے گی جہاں سے حتمی منظوری کے بعد یکم جون سے ایک ماہ کے لئے ملک بھر میں نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

متعلقہ عنوان :