کرپشن کے پانچ ریفرنسزپر آصف زرداری کی بریت کا فیصلہ 28مئی کو سنایاجائیگا،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے بریت کی درخواست پر دلائل مکمل کئے،نیب کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا، 17 سال سے مقدمات زیر سماعت ہیں، تمام گواہوں کے بیانات قلمبند ہوئے، کسی نے خلاف گواہی نہیں دی،فاروق ایچ نائیک ۔۔۔دلائل مکمل ہونے پر احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

منگل 20 مئی 2014 18:04

کرپشن کے پانچ ریفرنسزپر آصف زرداری کی بریت کا فیصلہ 28مئی کو سنایاجائیگا،احتساب ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مئی 2014ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کرپشن کے پانچ ریفرنسز میں سابق صدر آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ،فیصلہ 28مئی کو سنایا جائے گا،پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے بریت کی درخواست پر دلائل مکمل کئے۔

(جاری ہے)

فاروق نائیک نے کہا کہ نیب آصف زرداری کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا، سترہ سال سے مقدمات زیر سماعت ہیں، تمام گواہوں کے بیانات قلمبند ہوئے، کسی نے آصف زرداری کے خلاف گواہی نہیں دی، ریفرنسز میں ملزمان بری ہوچکے ہیں، سپریم کورٹ کے ایسے فیصلے موجود ہیں، جس میں ملزمان کوبری کیا گیا، فوٹو کاپی ریکارڈ کی قانون میں کوئی حیثیت نہیں ہوتی، تین ریفرنسز پر عدالت پہلے ہی فیصلہ محفوظ کر چکی ہے،عدالت نے سابق صدر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جو 28مئی کو سنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :