Live Updates

بیرون ملک اثاثہ کیس: نواز شریف، آصف زرداری اور عمران خان سمیت 26 سیاستدان عدالت طلب

منگل 20 مئی 2014 11:38

بیرون ملک اثاثہ کیس: نواز شریف، آصف زرداری اور عمران خان سمیت 26 سیاستدان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مئی 2014ء) عدالت نے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق کیس میں وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری اور عمران خان سمیت 26 سیاستدانوں کو ذاتی حیثیت میں 16 جون کو طلب کر لیا ہے۔ الاہور ہائی کورٹ میں بیرون ملک اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس خالد محمود کی عدالت میں ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ فریقین نے عدالتی نوٹسز وصول نہیں کئے ہیں جس پر جسٹس خالد محمود کا کہنا تھا کہ کیس بہت اہمیت کا حامل ہے اس کی تہہ تک جائیں گے، عدالتی نوٹسز وصول نہ کرنے والوں کے نام اشتہارات میں دیئے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاستدانوں کے بیرون ملک بینکوں میں رکھے 200 ارب روپے واپس آ جائیں تو ملک کے قرضے اتر جائیں۔ عدالت نے وزیر اعظم نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، کلثوم نواز اور حسین نواز سمیت 26 سیاستدانوں کو ذاتی حیثیت میں 16 جون کو طلب کر لیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات