وزیراعلیٰ اسلام آباد سے شنگھائی طویل سفر کے بعد ایئرپورٹ سے سیدھے اجلاس میں پہنچ گئے،چین کے سرکاری مالیاتی ادارے کے حکام نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی کاوشوں کو سراہا

پیر 19 مئی 2014 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی۔2014ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اسلام آباد اور شنگھائی کے طویل سفر کے بعد کسی قسم کے آرام کی بجائے کام کو ترجیح دی۔ وہ ائرپورٹ سے چین کے سرکاری مالیاتی ادارے ایگزمEXIM بنک کے حکام سے اجلاس منعقد کرنے کے لئے پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران وزیر اعلی نے ایگزم بنک پر زور دیا کہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے دیئے جانے والے قرضوں پر شرح منافع اور شرائط ادائیگی میں زیادہ سے زیادہ رعایت دی جائیں ۔بنک حکام نے وزیر اعلی کو یقین دلایا کہ چین کی طرف سے پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز کی فراہمی کے حوالے کوئی تاخیر نہیں آنے دی جائے گی ۔بنک حکام نے صوبے کی ترقیاتی منصوبوں کے لئے وزیر اعلی کی کاوشوں اور ذاتی دلچسپی کوبھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :