پاکستان کی حکومت اور عوام تاریخی اقتصادی پیکیج دینے پر چین کے شکر گزار ہیں‘ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف،پاکستان کے لئے 32 ارب ڈالر کے چینی پیکیج پر عملدرآمد کے لئے دونوں ممالک تیزرفتاری کے ساتھ مصروف کار ہیں،چین کے ساتھ مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر میٹروبس سروس اور نندی پور پراجیکٹ کی طرح تیزرفتاری سے عمل کیا جائے گا،معیشت کی بحالی اور توانائی بحران کے خاتمے کے لئے پاکستانی قیادت دوست ممالک سے رابطوں کی تجدید کر رہی ہے،عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے جہاں بھی جانا پڑا جاؤں گا‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی شنگھائی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو
پیر 19 مئی 2014 23:00
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی۔2014ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے 32 ارب ڈالر کے چینی ترقیاتی پیکیج پر عملدرآمد کیلئے دونوں ملکوں کی حکومتیں پوری تیز رفتاری کے ساتھ مصروف کار ہیں ۔وہ سوموار کے روز شنگھائی ائر پورٹ پر اترنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس تاریخی پیکج پر چین کے شکر گزار ہیں اور اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین نے تاریخ کے ہر موڑ پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور دنیا بھر کی اقوام میں پاک چین دوستی کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں پاک چین تعلقات کو اقتصادی تعاون میں ڈھالنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی جبکہ معیشت کی بحالی اور توانائی کے بحران کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی قیادت تمام دوست ممالک سے رابطوں کی تجدید کر رہی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.