توہین اہلبیت: اے آر وائی، مبشر لقمان، ندا یاسر و دیگر کو نوٹس
پیر 19 مئی 2014 14:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مئی 2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین اہل بیت پر اے آر وائی کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست پر نجی ٹی وی چینل کے چیف ایگزیکٹو، اینکرپرسن مبشر لقمان ، مارننگ شوز کی میزبان ندا یاسر اور شائستہ لودھی سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے شہداء فاونڈیشن کی جانب سے توہین اہل بیت پر اے آر وائی کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست کی سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار طارق اسد ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ صرف جیو کے خلاف محاز آرائی کے لئے معاملے کو اچھالا جا رہا ہے، یہی اقدام دیگر چینلز پر بھی ہوا انکے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
(جاری ہے)
طارق اسد ایڈووکیٹ نے کہا کہ مبشر لقمان سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی مسلسل کردار کشی کر رہے ہیں۔
جسٹس نورالحق قریشی نے کہا کہ آپ یہ بات کہہ کر عدالت سے جذباتی فیصلہ نہیں لے سکتے، عدلیہ پر کوئی بات آئے تو تب بھی وہ آنکھیں، کان بند کر کہ فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیمرا میں بھی یہ معاملہ چل رہا ہے آپ وہاں جا کر شکایت درج کیوں نہیں کراتے۔طارق اسد ایڈووکیٹ نے کہا کہ انہوں نے اپنی درخواست میں قوالی کے شاعر اور گانے والا دونوں اصل فساد کی جڑ ہیں جس پر جسٹس نور الحق قریشی نے کہا کہ پیمرا کو کیسے ہدایت دیں کہ شاعر کو الٹا لٹکا دو۔عدالت نے اے آر وائی کے چیف ایگزیکٹو ، مبشر لقمان اور ندا یاسر سمیت، اسلامی نظریاتی کونسل اور چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
عدالت نے فریقین شائستہ لودھی، سیکرٹری اطلاعات، چیئرمین پیمرا کو بھی نوٹس جاری کیے۔اس کے علاوہ عدالت نے معروف قوال امجد صابری سمیت قوالی کے شاعر عقیل محسن نقوی کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.