ملتان،12سالہ لڑکے سے بدفعلی کا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار،اہل محلہ نے خوب دھلائی کی،احمد آباد میں لڑکے کے شورمچانے پرصدیق نامی شخص کو اہل محلہ نے پولیس کے حوالے کردیا،کارروائی شروع

اتوار 18 مئی 2014 23:12

ملتان،12سالہ لڑکے سے بدفعلی کا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار،اہل محلہ نے ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) ملتان میں بارہ سالہ لڑکے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے شخص کو اہل محلہ نے پکڑ لیا،خوب دھلائی کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا،تھانہ بہاؤالدین ذکریہ پولیس نے ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی،تفصیلات کے مطابق اتوارکو ملتان کے علاقے احمد آباد میں صدیق نامی شخص نے بارہ سالہ لڑکے سے بدفعلی کی کوشش کی، لڑکے کی چیخ و پکار پر اہل علاقہ نے ملزم کوپکڑ لیا اور کمرے میں بند کرکے پہلے رات بھر خوب دھویا اورپھر پولیس کے حوالے کر دیا، تھانہ بہاؤالدین ذکریہ پولیس نے ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :