لاہور،بادامی باغ میں قاتل ڈور نے 22سالہ نوجوان کی جان لے لی،پولیس حدود پر جھگڑتی رہی ،حافظ راشد سبزی منڈی پل کے قریب سے گزر رہا تھاکہ کٹی پتنگ کی ڈور اس کی گردن پر پھر گئی، وزیر اعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی ،ایس ایچ او معطل،ڈی ایس پی سرکل کو شوکاز نوٹس جاری

اتوار 18 مئی 2014 22:39

لاہور،بادامی باغ میں قاتل ڈور نے 22سالہ نوجوان کی جان لے لی،پولیس حدود ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ بادامی باغ میں قاتل ڈور نے 22سالہ نوجوان کی جان لے لی،پولیس حدود پر جھگڑتی رہی ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ،ایس ایچ او بادامی باغ کو معطل جبکہ ڈی ایس پی سرکل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ حافظ راشد اپنی موٹر سائیکل پر بادامی باغ سبزی منڈی پل کے قریب سے گزر رہا تھاکہ کٹی پتنگ کی ڈور اسکے گلے پر پھر گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

راشد کو شدید زخمی حالت میں میو ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران راوی روڈ اور بادامی باغ پولیس حدود پر جھگڑتی رہی ۔وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے ذمہ داراوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔مزید بتایاگیا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز نے واقعے پر ایس ایچ او بادامی باغ کومعطل کر دیا ہے جبکہ ڈی ایس پی سرکل مہر ممتاز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔ ایس پی سٹی امتیاز سرور کو چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :