پنجاب کی جیلوں میں موبائل جیمرز کی تنصیب اور فول پروف سیکورٹی کا کام شروع،خطرناک قیدیوں سے تعاون کرنے والے محکمہ اہلکاروں کو بھی گرفت میں لانا ہوگا،عوامی حلقے

اتوار 18 مئی 2014 22:28

پنجاب کی جیلوں میں موبائل جیمرز کی تنصیب اور فول پروف سیکورٹی کا کام ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) پنجاب کی جیلوں میں موبائل جیمرز کی تنصیب اور فول پروف سیکورٹی کا کام شروع کردیاگیا ،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جیمرز کی تنصیب بہتر اقدام ہے تاہم محکمے میں موجود ان اہلکاروں کو بھی گرفت میں لانا ہوگا جو خطرناک قیدیوں کو تعاون فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جرائم کو روکنے کیلئے ابتدائی طور پر چودہ جیلوں میں جیمرز لگائے جارہے ہیں، پنجاب کی32 جیلوں میں پچاس ہزار سے زائد قیدی ہیں جن میں انتہائی خطرناک مجرم اور دہشت گرد بھی شامل ہیں،خطرناک قیدیوں کی طرف سے جیل میں موبائل فونز کے استعمال،بھتہ مانگنے اور دیگر وارداتوں کی اطلاع کے بعد چودہ جیلوں میں جیمرز کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیاہے۔

محکمہ جیل خانہ جات نے فول پروف سیکیورٹی کیلئے رینجرز کے تعاون سے کمانڈوز کی تربیت بھی شروع کردی ہے۔آئی جی جیل خانہ جات نے جیلوں کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔جیل حکام کا کہنا تھا کہ دو سالوں میں پنجاب کی تمام جیلوں میں جیمرز لگانے کا کام مکمل کرلیا جائے گا،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جیمرز کی تنصیب بہتر اقدام ہے تاہم محکمے میں موجود ان اہلکاروں کو بھی گرفت میں لانا ہوگا جو خطرناک قیدیوں کو تعاون فراہم کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :