باغیوں کے حملے میں شامی فضائیہ کے سربراہ جنرل حسین اسحاق ہلاک

اتوار 18 مئی 2014 21:01

باغیوں کے حملے میں شامی فضائیہ کے سربراہ جنرل حسین اسحاق ہلاک

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) باغیوں کے حملے کے نتیجے میں شام کی فضائیہ کے سربراہ جنرل حسین اسحاق ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے جنوبی علاقے ملیہا میں باغیوں کی جانب سے فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا اس موقع پرجھڑپ کے دوران فضائیہ چیف جنرل حسین اسحاق ہلاک ہوگئے جب کہ حملہ آور کارروائی کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

شام میں انسانی حقوق کے آبزرور رمی عبدالرحمان کاکہنا ہے کہ ملیہا میں امریکی ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر فضائیہ کے سربراہ ہیڈکوارٹر میں موجود تھے تاہم باغیوں کے حملے میں ایئرچیف کی ہلاکت کے بعد فضائیہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :