وینا ملک اور انکے شوہر چپکے سے دبئی روانہ

اتوار 18 مئی 2014 20:22

وینا ملک اور انکے شوہر چپکے سے دبئی روانہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء)متنازعہ شوکی وجہ سے تنقید کی زد میں آنیوالی اداکارہ وینا ملک اپنے شوہر اسد بشیر خٹک کے ہمراہ چپکے سے دبئی روانہ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق دونوں میاں بیوی انتہائی پر اسرار طریقے سے لاہور ائیر پورٹ سے دبئی کیلئے روانہ ہوئے ۔ وینا ملک نے اپنی شادی کے سلسلہ میں اسلام آباد میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں بھی شریک ہونا تھا تاہم متنازعہ شو کی وجہ سے وینا ملک اور انکے شوہر تنقید کی زد میں تھے جسکے بعد انہوں نے بیرون ملک روانگی میں ہی عافیت جانی۔