وفاق نے صوبوں کو پولیو ویکسین دینے سے معذرت کرلی، ملک سے ستائیس ہزار مسافر روزانہ بیرون ملک سفر کرتے ہیں،ویکسین دیناہماری ذمہ داری نہیں، اٹھارھویں ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبوں کو منتقل ، پولیوویکسین کا انتظام صوبے خود ہی کریں،وفاق کا صوبوں کی درخواستوں پر جواب

اتوار 18 مئی 2014 19:56

وفاق نے صوبوں کو پولیو ویکسین دینے سے معذرت کرلی، ملک سے ستائیس ہزار ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) وفاق نے صوبوں کو پولیو ویکسین دینے سے معذرت کرلی ، وزارت قومی صحت اس سے پہلے مسلح افواج کو بھی پولیو ویکسین دینے سے انکار کرچکی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق وزارت قومی صحت نے کہا کہ بالغ افراد کیلئے ویکسین دینا وفاقی حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے،وفاقی حکومت نے صوبوں کی درخواستوں کے جواب میں کہا کہ اٹھارھویں ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبوں کو منتقل ہوچکا ہے، اب پولیوویکسین کا انتظام صوبے خود ہی کریں،وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ ملک سے ستائیس ہزار مسافر روزانہ بیرون ملک سفر کرتے ہیں جن کے لئے ویکسن کا انتظام کرنا صوبوں کی ذمہ داری ہے وزارت قومی صحت اس سے پہلے مسلح افواج کو بھی پولیو ویکسین دینے سے انکار کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :