تعطیل اور وزارت پانی وبجلی کے دعوؤں کے باوجود لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہو سکا،شارٹ فال 2100میگا واٹ کی سطح پر بر قرار،شہری اور دیہی علاقوں میں 9سے 14گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ

اتوار 18 مئی 2014 19:25

تعطیل اور وزارت پانی وبجلی کے دعوؤں کے باوجود لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) ملک بھر میں اتوار کی عام تعطیل اور وزارت پانی وبجلی کے دعوؤں کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہو سکا ، شارٹ فال 2100میگا واٹ کی سطح پر ہونے کے باعث مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں 9سے 14گھنٹے لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ،جبکہ ہائی لاسز والے فیڈرز پر بجلی بندش کا دورانیہ معمول کے شیڈول سے زائد ریکارڈ کیا گیا ۔

این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز کل پیداوار11200جبکہ طلب 13300میگا واٹ ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

ہائیڈل سے 4260‘تھرمل سے 1480‘آئی پی پیز سے 5460میگا واٹ بجلی کی پیداوارحاصل ہوئی ۔ترجمان کے مطابق گدو ،سبی اور اچ ،سبی کے220کے وی کے دو ٹاورزاور اچ II متاثر ہیں ۔ ترجمان کے مطابق تمام ڈسکوز میں چار سے چھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول دیا گیا ہے ۔ تاہم اسکے برعکس تعطیل کے باوجود لاہور سمیت مختلف شہری علاقوں میں 7سے 9اور دیہی علاقوں میں یہ دورانیہ 12سے 14گھنٹے رہا ۔ ذرائع کے مطابق وزارت پانی وبجلی کی ہدایات پر ہائی لاسز والے فیڈرز پر بجلی کی بندش کا دورانیہ 18سے 21گھنٹے تک بر قرار ہے ۔

متعلقہ عنوان :