بھارتی عام انتخابات، راکھی ساونت کو صرف پندرہ ووٹ مل سکے، شتروگھن سنہا مخالف امیدوار کے مقابلے میں خاصی لیڈ سے جیت گئے ، کانگرس کی ٹکٹ پر سیاسی دنگل میں اترنے والے راج ببر اپنی نشست کھو چکے ہیں

ہفتہ 17 مئی 2014 23:39

بھارتی عام انتخابات، راکھی ساونت کو صرف پندرہ ووٹ مل سکے، شتروگھن سنہا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مئی۔2014ء) بھارت کے عام انتخابات میں بالی وڈ کے کئی فنکاروں نے حصہ لیا۔ اداکار شتروگھن سنہا، راج ببر سمیت پرانے سیاسی کھلاڑیوں کے ساتھ کئی نئے فنکاروں نے بھی سیاست کے میدان میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔ بی جے پی کے امیدوار شتروگھن سنہا مخالف امیدوار کے مقابلے میں خاصی لیڈ سے جیت گئے ہیں جبکہ کانگرس کی ٹکٹ پر سیاسی دنگل میں اترنے والے راج ببر اپنی نشست کھو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

مزاحیہ اداکار پاریش راول بی جے پی کی نشست پر مشرقی احمد آباد سے کامیاب ہو گئے ہیں۔ بالی وڈ کی شوخ وچنچل آئٹم گرل اداکارہ راکھی ساونت کو صرف 15ووٹ ملے۔ ممبئی کے شمال مغربی علاقے سے آزادانہ لیکشن لڑ رہی تھیں اور بھارتی سیاست کو بڑی سکرین پر پیش کرنے والے بالی وڈ اداکار پرکاش جھا ریاست بہار کے علاقے باتیش سے ہار گئے وہ جنتا دل کے امیدوار تھے کانگرس کی امیدوار اداکارہ نغمہ بھی کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :