کترینہ کیف پہلی بار عاشقی بوائے ادیتا رائے کپور اور ریکھا کے ساتھ فلم فتور میں جلوہ گر ہونگی،فلم کی شوٹنگ کشمیر سمیت بھارت کے مختلف مقامات پر کی جائے گی، پہلی جھلک پیش کردی گئی

ہفتہ 17 مئی 2014 23:39

کترینہ کیف پہلی بار عاشقی بوائے ادیتا رائے کپور اور ریکھا کے ساتھ فلم ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مئی۔2014ء) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف پہلی بار عاشقی بوائے ادیتا رائے کپور اور لیجنڈ اداکارہ ریکھا کے ساتھ فلم فتور میں جلوہ گر ہورہی ہیں ۔ جس کی پہلی جھلک بھی پیش کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کائے پوجے جیسی منفرد فلم ڈائریکٹ کرکے داد وصول کرنے والے ہدایتکار ابھیشک کپور اس فلم کو ڈائریکٹ کرینگے جسے اگلے سال2015ء میں عام نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا اس فلم کی شوٹنگ کشمیر سمیت بھارت کے مختلف مقامات پر کی جائے گی جس میں کترینہ کیف اور ادیتا کشمیری لڑکا لڑکی جبکہ ریکھا ایک بیگم کے روپ میں نظر آئینگی ۔

متعلقہ عنوان :