معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر چونتیس برس کے ہو گئے 34ویں سالگرہ کل منائیں گے

ہفتہ 17 مئی 2014 23:39

معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر چونتیس برس کے ہو گئے 34ویں سالگرہ کل منائیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مئی۔2014ء)معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر18مئی اتوار کو چونتیس برس کے ہو گئے ان کی 34ویں سالگرہ اتوار اٹھارہ مئی کو منائی جائے گی ۔گلوکار،موسیقار،اداکار اور ماڈل علی ظفر 18مئی 1980ء کو لاہور میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغازاداکارہ و ہدایتکارہ ثمینہ پیرزادہ کی فلم شرارت میں گانا گا کر کیا۔

(جاری ہے)

علی ظفر کو اپنے گانوں کی البم ” حقہ پانی “ کے گانے ” چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے “ سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔علی ظفر نے فن اداکاری کا آغاز بھارتی کامیڈی فلم ” تیرے بن لادن “ سے کیا جس کے بعد علی ظفر پاک بھارت کے ابھرتے ہوئے سٹار بن گئے بھارتی فلم تیرے بن لادن کی کامیابی کے بعد قسمت کی دیوی علی ظفر پر مہربان ہو گئی اور انہیں اوپر نیچے بھارتی فلموں کی آفرز ہونے لگیں۔پاکستانی گلوکار علی ظفر بھارت میں تیسرے سب زیادہ سنے جانے والے گلوکار ہیں پاکستان اور بھارت میں موسیقی کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے علی ظفر کوبیشمار ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔

معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر چونتیس برس کے ہو گئے 34ویں سالگرہ کل منائیں ..