انتخابی اصلاحات کیلئے اتحاد بن رہا ہے، مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے آج پنجاب کے 8اضلاع میں ریلیاں نکالی جائینگی ‘ پرویز الٰہی
ہفتہ 17 مئی 2014 16:49
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2014ء) مسلم لیگ (ق) کے سینئرمرکزی رہنما اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حارث منظور نے 9 سال کی عمر میں او لیول کا عالمی اعزاز حاصل کر کے پاکستان کے حکمرانوں کو تعلیم پر توجہ دینے کا سبق دیا ہے، حارث منظور 13 سال کی عمر میں بیرسٹر بن کر پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے ایک اور اعزاز حاصل کرنا چاہتا ہے اس کی بیرسٹری کی تعلیم کے تمام اخراجات پاکستان مسلم لیگ برداشت کرے گی۔
وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر کمسن طالبعلم اور اس کے والد رائے ناصر منظور سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سینئر نائب صدر محمد بشارت راجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ حارث کے والد نے اس کے تعلیمی شیڈول سے تفصیلاً آگاہ کیا۔(جاری ہے)
رائے ناصر منظور کی جانب سے سرکاری سطح پر تعلیم کے شعبہ کو نظرانداز کئے جانے کی نشاندہی پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں اپنی حکومت کے دوران ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام کے تحت غریب، عام اور سپیشل بچوں کو سرکاری سطح پر زیادہ سے زیادہ تعلیمی سہولتیں فراہم کیلئے انقلابی اقدامات کیے لیکن شہباز شریف نے ہمارا پروگرام بند کر دیا جس سے تعلیم کا فروغ اور معیار متاثر ہوا، وہ تعلیمی ایمرجنسی کا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں لیکن انہوں نے صوبہ میں 5 ہزار پرائمری سکول بند کر دئیے جبکہ دانش سکول پروگرام بھی فلاپ ہو گیا، نئے ٹیچر بھرتی نہیں کیے گئے۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہرصوبہ کیلئے الگ تعلیمی نصاب قومی مفاد اور یکجہتی کے منافی ہے، دنیا بھر میں کہیں ایسا نہیں ہے، علاقائی زبانوں کو ضرور اہمیت دینی چاہئے لیکن قومی زبان اردو کو اس کا مقام ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جعلی ریکارڈ بنانے کیلئے میلوں ٹھیلوں پر اربوں روپے ضائع کر دئیے گئے کتنا بہتر ہوتا کہ یہی رقم تعلیم پر خرچ کی جاتی۔ انتخابی دھاندلی اور اس پر احتجاج کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے دھاندلی کے بارے میں ثبوت پہلے ہی پیش کردئیے ہیں، انتخابی اصلاحات کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بن رہا ہے جو اس بات پر متفق ہیں کہ مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کے بعد الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان کے باقی رہنے کا بھی کوئی اخلاقی جواز نہیں اسی لیے ان کے استعفوں کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ جی او آر میں بیٹھی انتخابی دھاندلی میں ملوث شخصیت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اسے تلاش کرنا آپ کا کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں ایسی کوئی مثال نہیں کہ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کوئی امیدوار خود ہی اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے مزید اکثریت کا مطالبہ کرے، اس کا مطلب ہے کہ نواز شریف ووٹر سے نہیں ریٹرننگ افسروں سے واضح اکثریت مانگ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے آج (اتوار )کو پنجاب کے 8 مزید اضلاع میں پاکستان مسلم لیگ کی ریلیاں صبح 10 سے 2 بجے کے دوران نکالی جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
لاہور : سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.