الطاف حسین کو شناختی کارڈ کے اجراء کیلئے سندھ اسمبلی کے احاطے میں ایم کیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ
ہفتہ 17 مئی 2014 16:14
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم ) کے ارکان سندھ اسمبلی نے الطاف حسین کو شناختی کارڈ نہ ملنے کے خلاف ہفتہ کوسندھ اسمبلی کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔قبل ازیں متحدہ قومی موومنٹ کا سندھ اسمبلی بلڈنگ میں پارلیمانی اجلاس ہوا جس میں سندھ اسمبلی کے صوبائی مشیر فیصل سبزواری، صوبائی وزراء روف صدیقی اور ڈاکٹر صغیر احمد،سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرسید سرداراحمد سمیت دیگرارکان سندھ اسمبلی نے شرکت کی ۔
اجلاس میں الطاف حسین کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نہ جاری کرنے کے معاملے پر غورکیاگیاجبکہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہ کرنے کی مذمت بھی کی گئی ۔(جاری ہے)
اجلاس کے بعد ارکان نے اسمبلی کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پرمظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جس پر الطاف حسین کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجرا کے مطالبات اور وفاقی وزیر داخلہ کے خلاف نعرے درج تھے۔
جبکہ احتجاجی شرکاء مسلسل نعرے بازی بھی کررہے تھے ۔احتجاجی شرکاء کا مطالبہ تھاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو فوری شناختی کارڈ جاری کیا جائے اور نادرا کے معطل عملے کو بحال کیا جائے۔ احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ جن کا منصب ذمہ داری تھا انہوں نے غیر ذمہ داری دکھائی۔ انہوں نے کہاکہ کروڑوں لوگوں کے محبوب قائد سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے لئے اس طرح رویہ ہے تو عام آدمی سے کیا ہوگا۔فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کو چاہیئے کہ وہ اپنے عہدے کی مناسبت سے بڑے پن کا مظاہرہ کریں۔ کیا انہیں یاد نہیں کہ کون سے ایسے عناصر تھے جنہوں نے اسلام آباد کچہری واقعے پر غلط بریفنگ دی تھی۔ وزیر اعظم اسلام آباد میں بیٹھ کر اس معاملے پر پانی ڈالیں آگ نہ بڑھائیں، انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ایم کیو ایم ہر فورم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں۔ ہم وزیر اعظم اور وفاقی وزیرداخلہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جس نے بھی زیادتی کی ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایسے شخص کے بارے میں غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا، جن کے کروڑوں چاہنے والے ہیں۔صوبائی وزیر صنعت عبدالرف صدیقی نے اپنے خطاب میں کہاکہ نائیکوپ اور پاسپورٹ کے اجرا کے لئے کسی بھی درخواست گزار کا ڈیٹا ایک نظام کے تحت آگے بڑھتا ہے، وزارت خارجہ نے بذات خود اعترف کیا کہ انھیں ڈیٹا موصول ہوا، وزیرداخلہ کو معاملات کا علم نہیں اور بول رہے ہیں، انھوں نے اپنے الفاظ میں الطاف حسین کا مذاق اڑایا۔انہوں نے کہاکہ یہ نان ایشو نہیں الطاف حسین کا حق ہے، اس معاملے میں وزارت داخلہ نے بدترین نااہلی دکھائی ہے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار آج تک جھوٹ بولتے آرہے ہیں اور ان کے جو منہ میں آرہا ہے وہ بول دیتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.