بینظیر بھٹو قتل کیس؛ عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب کرلیا

ہفتہ 17 مئی 2014 15:20

بینظیر بھٹو قتل کیس؛ عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب کرلیا

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2014ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر پیش نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ کئی سماعتوں کے دوران کیس کی کارروائی آگے نہ بڑھنے پر ملزمان کے وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ وکیل استغاثہ کو آئندہ سماعت پر حاضری کا پابند کیا جائے۔ انسداد دہشتگردی کے جج نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کو طلب کرتے ہوئے سماعت چوبیس مئی تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ کیس میں ایف آئی اے کے وکیل استغاثہ جان کے خطرے کے پیش نظر گزشتہ کئی سماعتوں پر پیش نہیں ہوئے۔

متعلقہ عنوان :