کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دو ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظور ی دیدی ،یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن پر آٹا چھ روپے فی کلو ،گھی اور کننگ آئل دس روپے فی کلو سستا دستیاب ہوگا ، دال چنا ، مونگ ، ماش ، مسرور پر 10روپے فی کلو ، چنے ، بیسن ، کھجور ، سیلا چاول ، ٹوٹہ چاول پر بھی دس روپے فی کلو سبسڈی دی جائیگی سکوائش اور شربت کی بوتلوں پر 10روپے ، چائے پر 50روپے فی کلو ، دو دھ (ٹیٹراپیک)دس روپے فی لیٹر اور مصالحہ جات پر 10فیصد رعایت ملے گی رمضان ریلیف پیکج 23جون سے موثر ہوگا ،وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلا س میں فیصلہ

جمعہ 16 مئی 2014 21:28

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دو ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی۔2014ء) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دو ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظور ی دیدی ہے جس کے تحت یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن پر فروخت کی جانیوالی بنیادی ضرورت کی اشیاء کیلئے سبسڈی دی جائیگی ، یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا چھ روپے فی کلو ،گھی اور کننگ آئل دس روپے فی کلو سستا دستیاب ہوگا ، دال چنا ، مونگ ، ماش ، مسرور پر 10روپے فی کلو ، چنے ، بیسن ، کھجور ، سیلا چاول ، ٹوٹہ چاول پر بھی دس روپے فی کلو سبسڈی دی جائیگی سکوائش اور شربت کی بوتلوں پر 10روپے ، چائے پر 50روپے فی کلو ، دو دھ (ٹیٹراپیک)دس روپے فی لیٹر اور مصالحہ جات پر 10فیصد رعایت ملے گی رمضان ریلیف پیکج 23جون سے موثر ہوگا۔

(جاری ہے)

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کااجلاس جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزیر اعظم آفس میں منعقد ہوا ای سی سی کو سیکرٹری پٹرولیم و قدرتی وسائل کی طرف سے بتایا گیا کہ حالیہ دنوں میں ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے ماڑی کے علاقے میں گیس کے اضافے ذخائر دریافت کئے ہیں ابتدائی ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق گیس ذخائر 6ایم ایم سی ایف ڈی ہیں ای سی سی نے اس تجویز کی منظوری دی کہ گیس کے مذکورہ ذخائر جو کہ اٹھارہ ماہ کے عرصہ کیلئے دستیاب ہونگے تھرمل پاور سٹیشن گڈو کو فراہم کئے جائینگے اقتصادی رابط کمیٹی نے وزارت پانی وبجلی کی طرف سے وزارت خزانہ کی جانب سے 31ارب روپے کی گارنٹی کی سمری بھی منظور کرلی ای سی سی کے اجلاس میں رمضان ریلیف پیکج کی بھی منظور ی دی گئی جس کے تحت یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن پر فروخت کی جانیوالی بنیادی ضرورت کی اشیاء کیلئے دو ارب روپے کی سبسڈی دی جائے سبسڈی کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا چھ روپے فی کلوجبکہ گھی اور کننگ آئل دس روپے فی کلو سستا دستیاب ہوگا اسی طرح دال چنا ، مونگ ، ماش ، مسرور پر 10روپے فی کلو جبکہ چنے ، بیسن ، کھجور ، سیلا چاول ، ٹوٹہ چاول پر بھی دس روپے فی کلو سبسڈی دی جائیگی سکوائش اور شربت کی بوتلوں پر 10روپے ، چائے پر 50روپے فی کلو ، دو دھ (ٹیٹراپیک)دس روپے فی لیٹر اور مصالحہ جات پر 10فیصد رعایت ملے گی رمضان ریلیف پیکج 23جون سے موثر ہوگا اجلاس میں وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف ، وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی ، وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی ،وزیر سائنس وٹیکنالوجی زاہد حامد ، وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی سکندر حیات بوسن ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمن وفاقی سیکرٹریوں اور حکومت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :