روحوں سے خوفزد ہ ہوتی ہوں ، ایما رابرٹس ،سنسنی خیز موویز کرکے ارگرد کے ماحول سے بے حد محتاط رہتی ہوں ، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 15 مئی 2014 23:28

روحوں سے خوفزد ہ ہوتی ہوں ، ایما رابرٹس ،سنسنی خیز موویز کرکے ارگرد ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی۔2014ء) ہالی ووڈ اداکارہ ایما رابرٹس کا کہنا ہے کہ وہ روحوں سے خوفزدہ ہوتی ہیں ،23سالہ اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سنسنی خیز مویز کرکے روحوں سے اتنی خوفزدہ ہوں کہ جہاں بھی ہوتی ہوں اپنے اردگرد کے بارے میں بے حد محتاط رہتی ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں جب بھی رات کو سونے جاتی ہوں تو پردوں کے پیچھے اور بیڈ کے نیچے کوئی دس مرتبہ دیکھتی ہوں پھر جا کے سوتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں جب بھی کوئی ہارر فلم کرتی ہوں اس سے پہلے فلم کی ٹیم مجھے پرسکون رہنے کیلئے پوری طرح تیار کرتی ہے ۔