ماہ رمضان میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چار سے پانچ گھنٹے ہوگا ،سحراور افطار کے وقت لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی ،سیکرٹری پانی وبجلی ،یکم جون سے پن بجلی کی پیداوار چھے ہزار میگاوات سے تجاوز کرجائیگی ، سیف چٹھہ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

جمعرات 15 مئی 2014 22:10

ماہ رمضان میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چار سے پانچ گھنٹے ہوگا ،سحراور افطار ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی۔2014ء) سیکریٹری پانی و بجلی سیف چٹھہ نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو یقین دہانی کروائی ہے کہ رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چار سے پانچ گھنٹے ہوگا تاہم سحراور افطار کے وقت لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔پی اے سی کا اجلاس چیئرمین خورشید شاہ کی صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ کمیٹی نے واپڈا حکام سے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے خصوصی نشست رکھی۔

چیئرمین کمیتی کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کے سوال پر سیکریٹری پانی وبجلی نے بتایا کہ وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے بعد گیس کی سپلائی فراہم کی گئی ہے جس سے بجلی کی پیداوار میں فرق آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس سے چلنے والے پاور پلانٹ کا یومیہ فرق فرنس آئل پر تین سو ملین روپے ہیں جو ماہانہ ساڑھے نو ارب روپے بنتا ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کمیٹی کو یقین دہانی کروائی کہ گرمیوں میں پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی جاری رہے گی۔

سیکرٹری نے بتایا کہ یکم جون سے پن بجلی کی پیداوار چھے ہزار میگاوات سے تجاوز کرجائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ مئی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ شہروں میں چار سے پانچ جبکہ دیہاتوں میں سات سے آٹھ گھنٹے رہے گا۔ سیکریٹری پانی وبجلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جن فیڈرز پر بجلی زیادہ چوری ہوتی ہے وہاں لوڈ شیڈنگ بھی زیادہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :