تھری جی اور فور جی کے لائسنس 22مئی کو دیئے جائینگے

بدھ 14 مئی 2014 20:09

تھری جی اور فور جی کے لائسنس 22مئی کو دیئے جائینگے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی۔2014ء)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے زیر اہتمام عالمی یوم مواصلات کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب 22مئی کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی ذرائع نے بتایا کہ تقریب میں تھری جی اور فور جی سپیکٹرم کے کامیاب بولی دہندگان کو لائسنس دیئے جائینگے ذرائع نے بتایا کہ اس اہم تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین یا وزیر اعظم محمد نواز شریف بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے جو اپنے ہاتھوں سے تھری جی اور فور جی کے لائسنس تقسیم کرینگے ۔