نیپرا نے بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی کی منظوری دیدی

بدھ 14 مئی 2014 19:15

نیپرا نے بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی کی منظوری دیدی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی۔2014ء) نیپرا نے بجلی کے پیداواری نرخوں میں ایک روپے اٹھاسی پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری فرنس آئل سستا ہونے کے بعد دی گئی۔

(جاری ہے)

اپریل کے مہینے میں فرنس آئل کی قیمت میں چھ ہزار ایک سو تہتر روپے فی ٹن کمی ہوئی۔ جامشورو پاور کمپنی کے یونٹ ون کے ٹیرف میں ایک روپے تریسٹھ پیسے جبکہ جامشورو پاور کمپنی کے پلانٹ ٹو، تھری اور فور کے ٹیرف میں ایک روپے اٹھاسی پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ صارفین کو نرخوں میں کمی کا ریلیف ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں منتقل کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :