کراچی میں امن کیلئے کسی اقدام سے گریز نہیں کیا جائےگا، وزیراعظم
بدھ 14 مئی 2014 17:49
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مئی 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہر قائد میں امن و امان کے قیام کےلئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس سندھ میں کراچی میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس ہوا جس میں سابق صدر آصف علی زرداری، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس اقبال محمود کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام، کور کمانڈر کراچی، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان اور ڈی جی آئی بی سمیت سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں ڈی جی رینجرز، ڈی جی آئی بی، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ وزیراعظم کو شہر میں امن و امان کی صورت حال، دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر بریفنگ دی۔
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیراعظم نےمتعلقہ حکام سے استفسار کیاکہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کےتحت مقدمات کیوں درج نہیں ہوئے؟ انسداد دہشت گردی کی عدالتیں اب تک ملیرکےمحفوظ علاقےمیں منتقل کیوں نہیں کی گئیں؟ بیرون ملک فرارہونےوالےملزموں کے ریڈ وارنٹ جاری کیوں نہیں کئےگئے؟ غیرقانونی سموں کی بندش پرعملدرآمد کیوں نہیں ہوا؟۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےسندھ کےوزیراعلی سےکہاکہ کپتان صاحب آپ ٹی ٹوینٹی کھیلیں ٹیسٹ میچ نہیں، اپنی فوج کامورال ڈاؤن نہیں ہونے دیں گے۔ کراچی معاشی شہ رگ ہے اور یہاں امن کےقیام کےلئےوفاق اورصوبائی حکومت دونوں سنجیدہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کے قیام کے لئے کسی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.