وزیر اعظم نے طالبان سے حتمی مذاکرات شروع کر نے کیلئے وزیر داخلہ کو ٹاسک دیدیا

بدھ 14 مئی 2014 15:18

وزیر اعظم نے طالبان سے حتمی مذاکرات شروع کر نے کیلئے وزیر داخلہ کو ٹاسک ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مئی 2014ء) وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو اہم ٹاسک دے دیا ہے کہ طالبان قیادت سے حتمی مذاکرات کو شروع کرنے کے لیے طالبان رابطہ کمیٹی کے توسط سے مذاکراتی عمل فوری شروع کردیا جائے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ طالبان قیادت فریقین کی براہ راست ملاقات کے لیے جگہ اور وقت کا تعین کردیں تو فوری ملاقات کی جائے اور ان سے حتمی مطالبات کی فہرست طلب کی جائے ،اگر طالبان قیادت مذاکرات میں مثبت انداز میں بات چیت کو آگے بڑھائیں گے اور اپنے وعدوں پر عمل کریں گے تو مذاکرات جاری رہیں گے اگر وعدوں پر عمل نہیں ہوتا تو پھر حکومت مذاکراتی عمل کے حوالے سے حتمی لائحہ عمل طے کرلے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مذکورہ ٹاسک کے بعداہم حکومتی شخصیت نے پس پردہ طور پر طالبان رابطہ کار کمیٹی سے رابطہ کر کے کہا کہ طالبان شوری کو کہیں کہ اگر وہ مذاکرات چاہتے ہیں تو پھر براہ راست ملاقات کریں اور حتمی طور پر ملاقات کیلئے رواں ہفتے میں وقت دیں،نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے اب مذاکراتی عمل کو منطقی انجام دینے کا عندیہ دیا ہے،رواں ماہ کے آخر تک مذاکراتی پالیسی کو جاری رکھا جاسکتا ہے،اگر مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوتی تو پھر آپریشن کے آپشن پر غور کیا جائے گا اور مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :