آسٹریلین کامن ویلتھ گیمز ایسوسی ایشن مل رواں برس شیڈول گلاسگو گیمز کیلئے 45 ایتھلیٹس کا اعلان

بدھ 14 مئی 2014 13:06

میلبورن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مئی 2014ء)آسٹریلین کامن ویلتھ گیمز ایسوسی ایشن نے رواں برس شیڈول گلاسگو گیمز کیلئے 45 ایتھلیٹس کا اعلان کر دیا۔ 100 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ کی دفاعی چیمپئن سیلی پیئرسن وفد کی قیادت کریں گی۔

(جاری ہے)

ورلڈ چیمپئن شپ میں جیولین ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی کم میکل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا پیئرسن میگا گیمز میں 100 میٹر سپرنٹ ایونٹ میں ٹائٹل کے دفاع کیلئے میدان میں اتریں گے۔

چیف دی مشن اور سابق مراتھن رنر سٹیو نے توقع ظاہر کی ہے کہ میگا گیمز سے قبل ٹریک اور فیلڈ ایتھلیٹس کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں کھیلوں کا مستقبل روشن ہے ، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اس بار میگا گیمز میں ہمارے ایتھلیٹس کی ریکارڈ تعداد ایکشن میں نظر آئیگی۔