پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام این ٹی سکواش ٹورنامنٹ کل سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا

بدھ 14 مئی 2014 13:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مئی 2014ء) پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام این ٹی سکواش ٹورنامنٹ (آج) جمعرات سے ایلس سپرنگ آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق این ٹی سکواش ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں تین روزہ ایونٹ میں جمہوریہ چیک کے جان کوکل کو ٹاپ سیڈ رکھا گیا ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ہانگ کانگ، ملائیشیا، کوریا، برازیل، انگلینڈ، فرانس اور جاپان کے ٹاپ سیڈ کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 17 مئی جبکہ فائنل 18 مئی کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :