آئی پی ایل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، پلے آف تک رسائی کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ، ڈیرن سیمی

بدھ 14 مئی 2014 13:06

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مئی 2014ء) سن رائزر حیدر آباد کے آل راؤنڈر ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، ایونٹ میں ابھی تک ہماری ٹیم نے اچھا کھیل پیش نہیں کیا تاہم وننگ ٹریک پر آنے کیلئے تمام کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ وہ آئی پی ایل میں خوب انجوائے کر رہے ہیں، تمام تر توجہ ایونٹ پر مرکوز ہے، بدقسمتی سے ابھی تک ہماری ٹیم وہ کارکردگی نہیں دکھا سکی جس کی ہم سے توقع کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے اور ہر شعبے میں سپیشلسٹ کھلاڑی موجود ہیں، آئندہ میچز میں ٹیم مختلف نظر آئے گی۔ سیمی نے کہا کہ ہمارا ہدف پلے آف تک رسائی حاصل کرنا ہے جس کیلئے ہر کھلاڑی پرعزم اور کارکردگی کیلئے بے چین ہے

متعلقہ عنوان :