کرینہ سیف علی خان کو فلم ”ہم شکل“ میں لڑکی کے روپ میں دیکھ کر چکراگئیں

منگل 13 مئی 2014 00:23

کرینہ سیف علی خان کو فلم ”ہم شکل“ میں لڑکی کے روپ میں دیکھ کر چکراگئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنے شوہر سیف علی خان کو فلم ”ہم شکل“ میں لڑکی کے روپ میں دیکھ کر چکرا کر رہ گئیں۔

(جاری ہے)

کرینہ نے سیف کو جب پہلی بار لڑکی کے روپ میں دیکھا تو پہلے تو وہ چکرا کر رہ گئیں اور پھر بعد میں ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئیں۔ فلم کی ٹیم نے بتایا کہ شروع میں کرینہ کو بہت عجیب لگا تاہم بعد میں وہ سیف کو لڑکی کے لباس اور روپ میں دیکھ کر بہت خوش ہوئیں اور انجوائے کرتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :