اجے دیوگن اپنی نئی فلم کی ہدایات خود دیں گے

منگل 13 مئی 2014 00:23

اجے دیوگن اپنی نئی فلم کی ہدایات خود دیں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی نئی فلم کی ہدایات خود دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجے دیوگن نے تقریباً چھ برس قبل فلم ”آئی یو می اور ہم“ کی ہدایات دی تھیں اور اس میں ہیرو کا کردار بھی ادا کیا تھا اب ایک بار پھر اجے فلم میں ہدایات دینے کا سوچ رہے ہیں جس میں وہ مرکزی کردار بھی ادا کریں گے جبکہ فلم میں ان کی ہیروئن کا کردار ان کی اہلیہ کاجول ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

فلم کی عکس بندی جلد ہی شروع کردی جائے گی۔ اداکار ان دنوں فلم ”سنگم ریٹرنز“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :