بابا لاڈلا ایرانی سرحد عبور کرتے ہوئے مارا گیا

منگل 13 مئی 2014 22:50

بابا لاڈلا ایرانی سرحد عبور کرتے ہوئے مارا گیا

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء)لیاری گینگ وار کا اہم کردار بابا لاڈلا ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ کراچی کے علاقے لیاری گینگ وار کا اہم کردار نور محمد عرف بابا لاڈلا غیر قانونی طور پر ایران کی سرحد عبور کرتے ہوئے ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ بابا لاڈلا، عزیر بلوچ کا نائب سمجھا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

وفاقی اور سندھ حکومت نے بابا لاڈلا کے سر کی قیمت مقرر کر رکھی تھی۔ بابا لاڈلا پر 120 کے قریب مقدمات درج تھے جس میں قتل، اقدامِ قتل، اغواء، اغواء برائے تاوان، منشیات اور بھتہ خوری کے الزامات عائد تھے۔ بابا لاڈلا نے دو شادیاں کی تھیں۔ بابا لاڈلا پيپلز امن کميٹی کا ہی کارکن تھا مگر اختلافات کی وجہ سے عليحدہ ہو گيا۔ کراچی آپریشن کے بعد بابا لاڈلا ساتھیوں سمیت روپوش ہو گیا تھا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ایرانی سرحد عبور کرتے ہوئے بابا لاڈلا کو 3 گولیاں لگیں۔